منشیات کی روک تھام کیلئے ڈی آئی جی کا یونیورسٹی کے طلبہ کو خصوصی لیکچر

منشیات کی روک تھام کیلئے ڈی آئی جی کا یونیورسٹی کے طلبہ کو خصوصی لیکچر

اسلام آباد ۔اسلام آباد پولیس کا وفاقی دار الحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اورنوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی تحریک “نشہ اب نہیں “جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے FAST یونیورسٹی کے طلباءکومنشیات کے نقصانات اور روک تھام کے حو الے سے خصوصی لیکچر دیا۔تفصیلا ت کے مطا بق انسپکٹر جنرل آف پولیس سید علی ناصررضوی کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آبادپولیس نے وفاقی دارلحکومت کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنے کے لئے خصوصی “نشہ اب نہیں “تحریک شروع کر رکھی ہے،اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے FASTیو نیو رسٹی اسلام آ باد کیمپس کے طلباءمیں منشیات کے نقصانات اور روک تھام کے لئے خصوصی آگاہی لیکچر دیا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نوجوان خاص کر طلباءکیلئے منشیات کا استعمال انکے صحت اور مستقبل دونوں کیلئے تباہ کن ہے، طلباءخود کو بھی اس ناسور سے بچائیں اور اپنے اردگرد کے افراد کو بھی منشیات جیسی لعنت سے بچانے میں اپنا اہم کر دار ادا کریں، والدین اور اساتذہ کے تعاون سے نوجوانوں کو منشیات کی لعنت سے بچایا جاسکتا ہے، ڈی آئی جی اسلام آباد نے طلباءسے التماس کی ہے کہ وہ اپنے آس پاس منشیات کی کسی قسم کی سرگرمی کے بارے میں پولیس کو فوری اطلاع دیکر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں، جب تک عوام کا تعاون حاصل نہیں ہوگا اس ناسور کا خاتمہ ممکن نہیں ہوسکے گا، انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس اوراینٹی نارکوٹکس فورس مشترکہ طورپرمنشیات کی روک تھام کیلئے بھرپور کردرادا کر رہے ہیں،جبکہ تعلیمی اداروں میں منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے لئے ٹیمیں بھی تشکیل دی گئی ہیں، ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آبادپولیس منشیات فروشی جیسے گھناو¿نے کاروبار میں ملوث عناصر کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لائے گی،شہری منشیات کے خاتمے کیلئے اسلام آباد پولیس کا ساتھ دیں اور عزم کریں کے نشہ اب نہیں،شہری کسی بھی مشکوک شخص یا سر گرمی کے متعلق اپنے متعلقہ تھانہ،ایمر جنسی ہیلپ لا ئن ”پکار”15یا “آئی سی ٹی “15 ایپ پرفوری اطلاع دیں۔