سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایت کے مطابق پبلک سروس گاڑیوں کی فٹنس ، روٹ پرمٹ اور لائسنس چیکنگ کا سلسلہ جاری 29 روز کے دوران 705 ان فٹ گاڑیاں بند کردی گئی 5452 پبلک سروس گاڑیوں کے چالان کیے گۓ قانون کی خلاف ورزی پر 59 لاکھ 16 ہزار روپے کے جرمانے کیے ، بغیر لائسنس گاڑی چلانے والے 464 ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی کی گئی .
غفلت کے مرتکب 27 ڈرائیوروں کے لائسنس منسوخ کیۓ گۓ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں ، مالکان کے خلاف 42 مقدمات بھی درج کیۓ گۓ ،غفلت و کوتاہی کے مرتکب گاڑیوں کے مالکان اور اڈہ مینیجرز کے خلاف بھی کاروائی کی گئی شہریوں کی زندگی کو خطرے میں ڈالنے والوں کے خلاف قانونی کاروائیاں کی جائیں گی.