وارث خان پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں 2ملزمان گرفتار

راولپنڈی تھانہ وارث خان نے اقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب 2 نامزد ملزمان جابر ، بابر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے جاۓ وقوعہ پر استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا تفصیلات کے مطابق ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے احسن کو زخمی کردیا تھا ۔

ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے