اسلام آباد ۔وزیراعظم شہباز شریف اتوار کو سعودی عرب روانہ ہونگے، ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب میں ہونے والی او آئی سی سربراہان مملکت کے ہنگامی اجلاس میں 11 نومبر کو شرکت کریں گے
وزیراعظم کا سعودی عرب کا دورہ دو روزہ ہوگا،وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا اسحاق ڈار اور عطا تاڑر بھی ہونگے، او آئی سی سربراہان مملکت کا ہنگامی اجلاس مشرق وسطی اور وسطی ایشیا کی صورتحال پر بلایا گیا ہے،
وزیراعظم کے دورے کے دوران مختلف ممالک کے سربراہان مملکت سے ملاقاتیں بھی طے کی جارہی ہیں، [12:23, 11/8/2024] Editor On: وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب مکمل کرنے کے بعد آذربائیجان جانے کا امکان ہے،آذربائیجان میں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے کاپ سربراہان مملکت اجلاس میں شرکت کرنی ہے۔