اسلام آباد .پی ٹی ائی کی احتجاج کی کال پر کے پی کے قبائلی علاقوں سے آنے والے ہزاروں کارکن ڈی ڈی چوک پہنچ گئے پولیس کی جانب سے انسو گیس کی شیلنگ ربڑ کی گولیوں کا کھلے عام استعمال ڈی چوک میدان جنگ بن گیا ، ڈی چوک سے تمام میڈیا ڈی ایس این جیز کو آف لائن کر دیا گیا میڈیا کو آپریشن ایریا سے نکل جانے کی ہدایت آئی جی اسلام آباد کا وائرلیس پر فورس کے لیے میسج ایلیٹ کمانڈو کو فرنٹ لائن پر لانے کا حکم قریبی علاقوں میں لائٹس بند کروا دی گئی مقامی ابادی گھروں سے باہر نا نکلے اعلانات ڈی چوک اور اطراف میں لائٹس بند کردی گئیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مارکیٹس بند کروادی گئیں. مختلف سیکٹرز میں مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری،کے پی کے سےآنے والے ہزاروں کارکن چونگی نمبر 26 سے کنٹینرز ہٹا کر ڈی چوک پہنچے سری نگر ہائی وے پر پولیس کی شیلنگ سے سری نگر ہائی وے بھی میدان جنگ بنا رہا اردگرد کے علاقوں میں انسو گیس کی شیلنگ کے باعث شہریوں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا رہا ڈی چوک پہنچنے والے قافلے میں زیادہ تر کے پی کے ایک قبائلی علاقوں سے ہیں جبکہ راولپنڈی اسلام آباد کی پی ٹی آئی قیادت جن میں شہریار خان، سابق ایم پی اے راشد حفیظ ، راجہ بشارت ، عامر مغل، سمیت دیگر ڈی چوک نہ پہنچ سکے روالپنڈی مری روڈ پر بھی نہ نکل سکے پنجاب سندھ سے پی ٹی ائی کے منتخب نمائندے اور ان کے کارکن نہ پہنچ سکےبلیوایریا ڈی چوک میں زیادہ تر کے پی کے کے کارکنوں کے علاوہ قبائلی علاقوں سے آئے تھے موجود رہے پولیس کی جانب سے شیلنگ کے با عث بلیو ایریا اور ڈی چوک میدان جنگ کا منظر پیش کر رہا ہے پولیس کی جانب سے ربڑ کی گولیاں استعمال کی گئی جن کے باعث سینکڑوں کارکن زخمی ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر ائی جی اسلام اباد نے انسو گیس کا کھلا استعمال جاری انسو گیس کی شیلنگ کی وجہ سے قافلے میںآنے والے ہزاروں کارکن بلیو ایریا اور ڈی چوک سے نکل پڑے۔دوسری جانب وزئر داخلہ محسن نقوی کی ہدائت پرآئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی کا اہم فیصلہ کیا ہے ،شرپسندوں سے اسلام آباد آج ہی خالی کروایا جائے گا وفاقی پولیس نے شرپسندوں کو گھیرے میں لینے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلئے اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹس بند کرانا شروع کر دیں، مختلف سیکٹرز میں مارکیٹس بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئےآئی جی اسلام آباد نے سیکیورٹی کے تازہ دم دستے بھیج دئیے آج رات کو ہی اسلام آباد خالی کیا جائے گا، ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ڈی چوک کے اطراف کی تمام مارکیٹیں بند کروا دی تاکہ انے والے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر گرفتار کیا جا سکے۔ڈی چوک خالی کروانے کے لیے پولیس کے تازہ دم دستے ،پنجاب پولیس سمیت ڈی چوک پہنچ گئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے ڈی چوک کے اطراف کی تمام مارکیٹیں بند کروا دی تاکہ انے والے مظاہرین کو گھیرے میں لے کر گرفتار کیا جا سکے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">