اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ شہزاد ٹا ون پولیس ٹیم نے نجی ہا سٹلزسے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے اہم رکن کو گرفتا ر کرلیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے 10 عددمسروقہ لیپ ٹا پ اور قیمتی مو با ئل فونز برآمد ملزم کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہے، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ سر گر م عمل رہتے ہو ئے جر ائم کی مو ثر روک تھا م کو یقینی بنا رہی ہے، اس سلسلے میں تھانہ شہزاد ٹا و¿ن پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران نجی ہا سٹلزسے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا.
گرفتار ملزم کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کے 10لیپ ٹا پ،08عدد قیمتی مو با ئل فونزبرآمدکر لیے گئے، ملزم کی شناخت اسامہ لیا قت کے نام سے ہوئی ہے،ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے نجی ہا سٹلز سے چوری کی متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، اسلام آباد پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ سر گر م عمل رہتے ہو ئے جر ائم کی مو ثر روک تھا م کو یقینی بنا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار- ”15 پرفوری اطلا ع دیں .