نیشنل پولیس فاونڈیشن رئیل اسٹیٹ کے میدان میں اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ،ایم ڈی این پی ایف سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)نیشنل پولیس فاونڈیشن رئیل اسٹیٹ کے میدان میں اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کے لئے پرعزم ،ایم ڈی این پی ایف سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیا،افسران کو ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پرجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن سید علی ناصر رضوی نے این پی ایف ڈپٹی ڈائریکٹر ہاوسنگ اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہاو¿سنگ کے ساتھ میٹنگ کی،انہوں نے این پی ایف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کا جائزہ لیااور افسران کو ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پرجلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں .

اس موقع پر ایم ڈی این پی ایف نے کہا کہ نیشنل پولیس فاونڈیشن اپنے ممبران، سرمایہ کاروں اور پولیس فورس سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو مقدم رکھتے ہوئے رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس میں مو¿ثر اور دور رس اقدامات کررہا ہے،ہماری کوشش ہے کہ ہم اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کو جدید طرز زندگی اور بہتر ین سہولیات سے آراستہ رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس فراہم کر سکیں،نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن پاکستان بھر کے پولیس افسران اور شہریوں کے بہتر مستقبل ،شہریوں تک مختلف رئیل اسٹیٹ پراجیکٹس کی مکمل معلومات، ممبرشپ اور انہیں بہترین انویسٹمنٹ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے پرعزم ہے،نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کے ان پراجیکٹس سے پا کستان بھر کے تمام پولیس افسران اور شہری استعفادہ حاصل کر سکیں گے .

ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے مزید کہا کہ این پی ایف صحت کے شعبے میں بھی شہریوں، پولیس افسران اور انکے اہلخانہ کو بہترین ،معیاری اور جدید ترین سہولیات فراہم کرے گا،عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے دوران شہادت اور غازی کے مرتبہ پر فائز ہونے والے پولیس افسران اور ان کے اہلخانہ کی ویلفیئر ہماری اولین ترجیح ہے،نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن تمام شہداءکے اہلخانہ ،غازیوں اور پولیس افسران کی فلاح و بہود کے لئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے،تمام پولیس افسران کے لئے جدید سہولیات سے مزید رہائشی پراجیکٹس ،بچوں کے تعلیم و تربیت کے لئے سکول و کالجز اور صحت کی سہولیات بہم پہنچانے کے لئے جاری پراجیکٹس کو مزید فعال کیا جا رہا ہے.