گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملک اعجاز اتراء اور چئیرمن ویلج کونسل نورنگ تحصیل ممبر ٹانک ملک ابرار اتراء کی ملاقات

پشاور(سٹاف رپورٹر)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملک اعجاز اتراء اور چئیرمن ویلج کونسل نورنگ تحصیل ممبر ٹانک ملک ابرار اتراء نے گزشتہ روز ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقہ میں پینے کے پانی، واپڈا، نادرا، پاسپورٹ اور دیگر وفاقی محکمہ جات سے متعلق عوام کو درپیش مسائل اور ان کے حل کی تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔گورنر خیبر پختونخوا نے وفد کو یقین دلایا کے ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے۔وفد نے عوامی مسائل کے حل میں دلچسپی لینے پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو خراج تحسین پیش کیا۔