آصف زرداری کیخلاف مشکوک ٹرانزکشن کا ریفرنس، درخواست ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہونے کی وجہ سے سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج سیداصغر علی کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی ذرداری اورمشتاق احمد کے خلاف8.3بلین کی مشکوک ٹرانزکشن ریفرنس میں درخواست ہائیکورٹ زیر سماعت ہونے کے باعث سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عابد ذاکرکے علاوہ فاروق ایچ نائیک کے جونیئر عدالت پیش ہوئے،عدالت نے آصف ذرداری کی احتساب عدالت سے بریت مسترد فیصلہ کے خلاف درخواست اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہونے کے باعث ریفرنس پر سماعت بغیر کاروائی کے17 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔