جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سمیت 18 ملزمان کو اشتہاری قرار

راولپنڈی (کورٹ رپورٹر)جی ایچ کیو حملے سمیت 9 مئی کے 12 مقدمات میں پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں سمیت 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا گیا تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کو جی ایچ کیو حملہ سمیت 12 مقدمات کی سماعت ہوئی۔ اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں سمیت 18 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا، جن میں عمر ایوب، شبلی فراز، راشد شفیق، کنول شوزب، بلال اعجاز، احمد چٹھہ شامل ہیں، جنہیں 9 مئی کے مقدمات میں سزا سنائی گئی تھی۔

خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے ملزمان کو اشتہاری قرار دیئے جانے کی کاروائی مکمل کی اور اشتہاری قرار دیئے جانے والے ملزمان کے مقدمے کی کارروائی علیحدہ کر دی، ان ملزمان کو نو مئی کے 12 مقدمات بشمول جی ایچ کے او حملہ کیس میں اشتہاری قرار دیا گیا ہے عدالت نے ملزم کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔