راولپنڈی (کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا ایس ڈی پی او آفس وارث خان کا دورہ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن کی افسران سے میٹنگ، میٹنگ میں ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ اوز وارث خان سرکل، تفتیشی افسران اور محرران کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں.
ایس ایس پی انوسٹیگیشن کا وارث خان کے علاقے میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم، سینئر افسران کو سنگین اور اہم مقدمات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ وارث خان کا دورہ بھی کیا،تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس ڈی پی او آفس وارث خان کا دورہ کیا.
ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران سے میٹنگ کی، میٹنگ میں ایس ڈی پی او وارث خان، ایس ایچ اوز وارث خان سرکل، تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے وارث خان کے علاقے میں گالم گلوچ سے منع کرنے پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چالان عدالت کیا جائے، چالان پینڈنسی کو جلد از جلد کلئیر کیا جائے .
اشتہاری مجرمان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، سینئر افسران کو سنگین اور اہم مقدمات کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ وارث خان کا دورہ بھی کیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ،بلڈنگ اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیاایس ایس پی انوسٹیگیشن کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔