راولپنڈی (کرائم رپورٹر)پٹرولنگ پولیس راولپنڈی ریجن کی ایس پی فیصل سلیم کی زیر ھدایات جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کاروائیاں جاری۔ پٹرولنگ پوسٹ بیور سے حیدر علی اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے بلال حسین ولد محمد خلیل سکنہ کہوٹہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 30 بور پسٹل معہ 04 روند برآمد کیۓ اور دوسری کاروائی کرتے ہوۓ محمد عثمان ولد عنصر محمود سکنہ کہوٹہ کو گرفتار کیا جس کے قبضہ سے 02 بوتل شراب برآمد کی۔ مزید قانونی کارروائی کیلیے تھانہ کہوٹہ میں مقدمات کا اندراج کروایا۔ پٹرولنگ پولیس جرائم کی روک تھام اور سرکوبی کیساتھ ساتھ عوام کی حفاظت اور خدمت میں بھی پیش پیش ہے۔ جس کو عوامی حلقوں میں خوب سراہا گیا۔

