سبک خرام ریل کار کی نئی ریک کا افتتاح مسافروں کے لیے جدید سہولیات کا آغاز

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے پیر کے روز راولپنڈی ریلوے اسٹیشن پر سبک خرام ریل کار (104DN) کی نئی ریک کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس مَوقَع پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے میں جدید اصلاحات اور بین الاقوامی شراکت داریوں کے ذریعے سفری سہولیات کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ لاہور تا راولپنڈی چلنے والی 4 ریل کاروں کی مرحلہ وار ریک کی تبدیلی کا عمل جاری ہے، جس سے مسافروں کو زیادہ آرام دہ اور جدید سہولتوں سے آراستہ سفر میسر آئے گا۔

مزید سہولت کے لیے:
• ریلوے کی تمام کلاسوں میں مسافروں کو معیاری کھانا، مشروبات اور آرام دہ ماحول فراہم کیا جا رہا ہے۔
• راولپنڈی اور اسلام آباد کے شہریوں کے لیے CDA کے تعاون سے مارگلہ اور راولپنڈی اسٹیشنز کے درمیان نئی ریلوے سروس شروع کی جا رہی ہے۔
‏ • 9th ایونیو پر مارگلہ ریلوے اسٹیشن کے قریب انٹرچینج تعمیر کیا جائے گا تاکہ شہریوں کو مزید آسانیاں میسر آئیں۔
• پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے تعاون سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو شبلی چوک سے منسلک کرنے کے لیے 10 ایم روس تک الیکٹرک بس سروس شروع ہوگی۔
• فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن (FWO) کے تعاون سے راولپنڈی ریلوے اسٹیشن کو سیف اینڈ اسمارٹ اسٹیشن میں اپ گریڈ کیا جا رہا ہے، جو 15 اکتوبر تک مکمل ہوگا۔
وزیر ریلوے نے کہا کہ اسٹیشنز پر صفائی اور جدید سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ ایگزیکٹو لاؤنجز، جدید ویٹنگ ایریاز، ایسکلیٹرز اور مسافروں کے لیے مفت وائی فائی جیسی سہولیات متعارف کرائی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ: • نارووال سیکشن کو منافع بخش قرار دے دیا گیا ہے اور یہ 25 اکتوبر کو دوبارہ بحال ہوگا۔• 31 دسمبر تک 400 نئی کوچز کی اپ گریڈیشن مکمل ہو جائے گی۔
• کیریج فیکٹری میں تیار ہونے والی 60 نئی کوچز بھی دسمبر تک شامل ہو جائیں گی • شالیمار ایکسپریس، عوام ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس سمیت دیگر ٹرینوں میں اصلاحات جاری ہیں۔• ریلوے ڈرائیورز اور اسٹاف کے رننگ رومز کی اپ گریڈیشن کا عمل بھی شروع کر دیا گیا ہے۔• جدید سیف اینڈ سیکیور سسٹم متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت مسافروں کی چہرے اور آنکھوں سے شناخت ہوگی تاکہ انہیں محفوظ اور جدید سفری سہولیات میسر آئیں۔

محمد حنیف عباسی نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ وزیراعظم کی محنتوں کا نتیجہ ہے، جو پوری قوم کے لیے خوشخبری ہے۔ اس معاہدے کے تحت ریلوے سمیت تمام شعبوں میں بہتری اور تعاون کے نئے دور کا آغاز ہوگا، جس سے معیشت کو بھی تقویت ملے گی.