ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا ایس ڈی پی او آفس نیوٹاؤن کا دورہ،ایس ڈی پی او نیوٹاؤن، ایس ایچ اوز نیوٹاؤن سرکل اور تفتیشی افسران سے میٹنگ .

راولپنڈی (کرائم رپورٹر)ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا ایس ڈی پی او آفس نیوٹاؤن کا دورہ،ایس ڈی پی او نیوٹاؤن، ایس ایچ اوز نیوٹاؤن سرکل اور تفتیشی افسران سے میٹنگ، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ نیو ٹاؤن کا بھی دورہ کیا.

تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا نے ایس ڈی پی او آفس نیوٹاؤن کا دورہ کیا،ایس ڈی پی او نیوٹاؤن، ایس ایچ اوز نیوٹاؤن سرکل اور تفتیشی افسران سے میٹنگ کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تفتیشی افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں،ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ قتل اور سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملزمان کو فوری گرفتار کرکے چالان عدالت کیا جائے، زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کر کے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے، اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں .

ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ نیو ٹاؤن کا بھی دورہ کیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے فرنٹ ڈیسک، حوالات تھانہ،بلڈنگ اور ریکارڈ کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹیگیشن کا کہنا تھا کہ تھانہ میں آنے والے شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔