تیز رفتاری، غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )تھا نہ نیو ٹاؤن نے ، تیز رفتاری، غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والا ڈمپر ڈرائیور گرفتار، ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد موقعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق نیو ٹاؤن پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتاری، غفلت لاپرواہی سے موٹرسائیکل سواروں کو کچلنے والے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا، ڈمپر کی ٹکر سے دو افراد موقعہ پر ہی دم توڑ گئے تھے، جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا تھا،ڈمپر ڈرائیور موقعہ سے فرار ہو گیا تھا، نیوٹاؤن پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا،ڈمپر کو قبضہ پولیس میں لیا گیا ہے،ایس پی راول سعد ارشد کاکہنا تھا کہ غفلت لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرتے ہوئے عوام الناس کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔