اسلام آباد (سٹاف رپورٹر )آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے ، پنجاب کےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح /رات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی دھند پڑنے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور پہاڑی علاقوں میں سرد ہا۔
تاہم پنجاب کے چند میدانی اضلاع میں ہلکی سموگ چھائی رہی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت : لہہ اوراسکردومنفی06، بابوسرمنفی04، استورمنفی03، گوپس، گلگت منفی02، چترال، دیر، کالام اور کوئٹہ میں منفی01ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

