ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس گوجر خان میں میٹنگ

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس گوجر خان میں میٹنگ، میٹنگ میں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ اوز گوجر خان سرکل، چوکی انچارجز،تفتیشی افسران اور محرران کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں، قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے،ایس ایس پی انوسٹیگیشن، بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا۔

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کی ایس ڈی پی او آفس گوجر خان میں میٹنگ، میٹنگ میں اے ایس پی گوجر خان، ایس ایچ اوز گوجر خان سرکل، چوکی انچارجز،تفتیشی افسران اور محرران نے شرکت کی، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے افسران کی کارکردگی کا فرداً فرداً جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن رضا تنویر سپرا کا کہنا تھا کہ قتل اور دیگر سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بناتے ہوئے مقدمات کو میرٹ پر یکسو کیا جائے.

اشتہاری مجرمان اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں مزید بہتری لائی جائے، سینئر افسران سنگین اور اہم مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کریں، بہترین تفتیش اور پیروی مقدمہ سے منشیات فروشوں کی سزایابی یقینی بنائیں، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے تھانہ مندرہ اورتھانہ گوجر خان کا دورہ کیا، ایس ایس پی انوسٹیگیشن نے فرنٹ ڈیسک،حوالات تھانہ،ریکارڈ،صفائی سمیت دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لیا اور کہا کہ بہترین سروس ڈیلیوری کو یقینی بنایا جائے۔