راولپنڈی پاک سری لنکا/زمبابوئے کرکٹ ٹرائی سیریز کے لیے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، 5500 سے زائد پولیس اہلکار تعینات

راولپنڈی(کرائم رپورٹر )پاکستان سری لنکا/زمبابوئے کرکٹ ٹرائی سیریز،راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک سری لنکا ٹیموں کا پریکٹس سیشن،راولپنڈی پولیس کے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات، راولپنڈی پولیس کے5500سے زائد افسران جبکہ ٹریفک کے 350سے زائد افسران سیکورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سی پی او،سینئر افسران فیلڈ میں سیکورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں،کرکٹ ٹرائی سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سری لنکا/زمبابوئے کرکٹ ٹرائی سیریزکے دوران راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاک سری لنکا ٹیموں کا پریکٹس سیشن جاری ہے، راولپنڈی پولیس نے فول پروف سکیورٹی و ٹریفک انتظامات کیے.

سی پی اوسیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس کے5500سے زائد افسران جبکہ ٹریفک کے350سے زائد افسران سکیورٹی و ٹریفک فرائض سر انجام دے رہے ہیں،سینئر افسران فیلڈ میں سکیورٹی پر مامور فورس کو چیک اور بریف کر رہے ہیں، روف ٹاپ پر سنائپرز تعینات کئے گئے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جس کے لیے الگ کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے، تھانوں کی موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن سکواڈ سٹیڈیم کے اطراف گشت کر رہے ہیں، کرکٹ ٹرائی سیریز کے لئے فول پروف سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔