فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب سے ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب طلب

اسلام آباد احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وفاقی سیکرٹری شاہد خان وغیرہ کے خلاف فلاحی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں نیب سے ملزمان کی بریت درخواستوں پر جواب طلب کرلیاگیا۔گذشتہ روز سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر عثمان مسعود اور دیگر عدالت پیش ہوئے،اس موقع پر ملزمان کی بریت درخواستوں پر نیب کی جانب سے جواب جمع نہ کرایاجاسکا جس پر عدالت نے نیب حکام کو آئندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 12 مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔