راولپنڈی(کرائم رپورٹر )راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے تمام سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،سی پی او نے پوائنٹ وائز سٹیڈیم اور گردو نواح کی ڈیوٹیز چیک کیں، سی پی او نے فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے افسران کو ہدایات دیں، ٹرائی سیریز میچز کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے ہیں، سی پی او،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں، سی پی او،راولپنڈی پولیس کرکٹ ٹرائی سیریز کے لیے بہترین سیکورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،سی پی او سید خالد ہمدانی۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا ون ڈے میچ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے تمام سیکورٹی اور ٹریفک انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا، ایس ایس پی آپریشنز،ایس ایس پی انوسٹیگیشن، چیف ٹریفک آفیسر، ڈویژنل ایس پیز اور دیگر افسران بھی ہمراہ تھے،سی پی او نے پوائنٹ وائز سٹیڈیم اور گردو نواح کی ڈیوٹیز چیک کیں، سی پی او نے فول پروف سیکورٹی کو ہمہ وقت یقینی بنانے کے لئے افسران کو ہدایات دیں،سی پی او سیدخالد ہمدانی کا کہنا تھا کہ ٹرائی سیریز میچز کی سیکورٹی کے لئے راولپنڈی پولیس کی جانب سے موثر انتظامات کیے گئے ہیں،تمام سینئر افسران خود فیلڈ میں موجود رہ کر انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں،راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران و اہلکار سیکورٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں،ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے 350 سے زائد ٹریفک افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سٹیڈیم آنے والے شائقین کو واک تھرو گیٹ اور مکمل باڈی سرچنگ کے بعد داخلے کی اجازت دی جارہی ہے، سی سی ٹی وی کیمروں سے سٹیڈیم اور گردونواح کی مانیٹرنگ کی جا رہی ہے، روٹ اور سٹیڈیم کے اطراف چھتوں پر ماہر نشانہ باز تعینات کئے گئے ہیں، سٹیڈیم کے اطراف اور گرد و نواح میں پولیس ٹیمیں، ڈولفن فورس اور ایلیٹ فورس گشت کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں.
راولپنڈی میں کرکٹ شائقین اور ٹیموں کے لئے محفوظ اور پر سہولت ماحول کو یقینی بنایا جا رہا ہے، راولپنڈی پولیس کرکٹ ٹرائی سیریز کے لیے بہترین سیکورٹی اور شہریوں کو خوشگوار ماحول کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،پاک فوج، رینجرز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر سیکورٹی اداروں کے ربط سے فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

