اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت مذہبی امور کے زیر اہتمام او آئی سی رکن ممالک کے قرأ کے مابین پاکستان کا پہلا بین الاقوامی مقابلہ قرأت 24 تا 29 نومبر کو منعقد ہوگا وزارت مذہبی امور کے ترجمان کے مطابق افتتاحی تقریب اور چار روزہ مقابلہ نمل یونیورسٹی اسلام آباد میں منعقد ہو گا ۔ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد 29 نومبر کو ہو گا۔ مقابلہ میں 54 ممالک کے قرأ حضرات شرکت کریں گے ۔

