اسلام آباد (سپیشل رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن کا او پی ایف ویلی زون 5 کنٹری ہومز اور اپارٹمنٹس ، 15 سالوں میں بھی مکمل نہ ہو سکا موقع پر سڑکیں اور دیگر تعمیراتی کام نہ ہو سکے مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز کا سوسائٹی مکمل نہ کرنے پر برہمی کا اظہار دیگر افسران کے ہمراہ او پی ایف ویلی زون 5 پہنچ گئے .

ذرائع کے مطابق وزارت اوورسیز پاکستانی کے زیر اہتمام اوورسیز پاکستانیوں کے لیے او پی ایف ویلی زون 5 ہاؤسنگ سوسائٹی بنائی گئی تھی تاکہ بیرون ملک پاکستانیوں کے لیے انہیں پلاٹ فراہم کیے جا سکیں لیکن مینجنگ ڈائریکٹر محمد افضال بھٹی کو اس بارے میں متعدد شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ موقع پر تعمیراتی کام نہ ہونے کے برابر ہیں۔
کہ ماتحت افسران 15 سالوں میں بھی او پی ایف زون 5 میں تعمیر و ترقی نہ کر سکا موقع پر نہ صرف ٹریٹ لائٹس اور نہ ہی سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو سکی اس موقع پر ایم ڈی او پی ایف کو ڈی جی ہاؤسنگ او پی ایف شہریار بٹ ڈائریکٹر سٹیٹ نعمان علی نے کنٹری ہومز اور اپارٹمنٹس کے جاری تعمیراتی کاموں کے بارے میں آگاہ کیا .
مینجنگ ڈائریکٹر نے تعمیراتی کام میں تاخیر کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور انہیں جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانیوں کی فلاح و بہبود اور او پی ایف کی اولین ذمہ داری ہے اوورسیز پاکستانیوں کو سہولیات باہم پہنچانے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے مینجنگ ڈائریکٹر نے او پی ایف میں جاری صفائی اور سٹریٹ لائٹس کے کاموں کا بھی جائزہ لیا۔

