اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اسلام آباد بلال اعظم نے شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے شہر بھر میں قائم ایم ٹیگ (M-Tag) سروس پوائنٹس کا تفصیلی دورہ کیا۔ انہوں نے کچنار پارک I-8 اور گول مارکیٹ F-7 میں قائم ایم ٹیگ مراکز کا جائزہ لیتے ہوئے عملے کو ہدایت کی کہ شہریوں سے بہترین طرزِ عمل اور پیشہ ورانہ انداز میں خدمات فراہم کی جائیں بلال اعظم نے کہا کہ اسلام آباد کے شہریوں کو سہولت دینے کے لیے ایم ٹیگ سروس پوائنٹس کی تعداد بتدریج بڑھائی جا رہی ہے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اپنی گاڑیوں پر ایم ٹیگ کے حصول میں آسانی ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ شہری ایم ٹیگ سسٹم سے فائدہ اٹھا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں ڈائریکٹر ایکسائز کے مطابق اسلام آباد میں 10 مختلف مقامات پر ایم ٹیگ کی سہولیات دستیاب ہیں جبکہ روزانہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک خدمات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ایم ٹیگ سروس پوائنٹس کے مقامات:
ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفس اسلام آباد
فاطمہ جناح پارک F-9
کچنار پارک I-8
گول مارکیٹ F-7
میٹرو کیشن کیری I-11
لیک ویو پارک
اسلام آباد کلب
گلبرگ گرین
26 نمبر چونگی
ترلائی CFC
بلال اعظم نے امید ظاہر کی کہ ایم ٹیگ سروس کے فروغ سے شہریوں کے سفر میں مزید آسانی پیدا ہوگی اور اسلام آباد میں ٹرانسپورٹ مینجمنٹ مزید بہتر ہو گی۔

