اسلام آباد( سپیشل رپورٹر )وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی ہدایت کے باوجود سوئی نادرن اور سوئی سدرن گیس کمپنیاں شہریوں کو گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو گئیں، دو نوں کمپینوں کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے لئے پرایئوئٹ ملازمین رکھنے کا انکشاف ، سوئی سدرن کے ایم ڈی ، سوئی نادرن کے ایم ڈی عامر طفیل اوگرا کے افسران نے وفاقی وزیر علی پرویز ملک سے ملاقات کی اور انہیں ملک میں سوئی گیس کے حوالے سے اہم بریفنگ دی جس پر علی پرویز ملک نے کہا کہ عوام کوبلاتعطل گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے لیکن وفاقی وزیر کے احکامات کھوہ کھاتے ، دونوں کمپنیاں شہریوں کو بلاتعطل گیس فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہیں جس کے باعث متعدد شہروں میں گیس کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے اور عوام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے جبکہ دوسری جانب سوئی نادرن گیس کمپنی اور سوئی سدرن کے افسران وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کے ساتھ یہ دعوے کر رہے ہیں کہ عوام کوبلاتعطل گیس کی فراہمی کی جاری ہے۔
سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی راولپنڈی اسلام آباد پنجاب سندھ بلوچستان میں عوام کو بلاتعطل گیس کی فراہمی نہیں کی جا رہی ادھر محکمہ سوئی گیس کے دعوے جاری ہیں کہ سردیوں میں لوڈشیڈنگ نہیں ہو رہی ،جبکہ اس کے برعکس صبح بچوں کے ناشتہ تک تیار کرنے کیلئے سوئی گیس میسر نہیں اور بچے بھوکے پیٹ سکول جا نے پر مجبور ہیں،متعلقہ محکمہ کے جھوٹے دعوں نے گیس کی لوڈ شیڈنگ نہ ہو نے کی پول کھول دی ہے،عوام نے وزیر اعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ محکمے کے جھوٹے دعوں پر ایکشن لے کر گیس کی فراہمی یقینی بنائی جا ئے تاکہ کم از کم بچے تو صبح سکول جا نے سے قبل ناشتہ کر سکیں۔
گیس متاثرین نے مزید مطالبہ کیا کہ سوئی ناردرن گیس کمپنی کے دعویٰ کے باوجود کہ سردیوں اور شام کے اوقات میں گیس بلا تعطل فراہم کی جائے گی، راولپنڈی اور دیگر شہروں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے۔شہری صبح کے اوقات میں بچوں کا ناشتہ تیار کرنے کے لیے بھی گیس کے بغیر رہ جاتے ہیں، جس سے خاندانوں کی روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔ اس مسئلہ کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا ئےتاہم دوسری جانب راولپنڈی اسلام آباد کے افسران کے یہ دعوے ہیں کہ عوام کو بلاتعطل گیس کی فراہمی جاری ہے دوسری جانب سوئی نادرن گیس کمپنی ، سوئی نادرن کے ایم ڈی عامر طفیل کی مبینہ ایما پر راولپنڈی اسلام آباد سمیت پنجاب بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ کے لئے پرایئوئٹ ملازمین رکھےہوئے ہیں جن کو لوڈ شیڈنگ کرتے ہوئےشہریوں نے متعدد بار پکڑ کر پولیس کے حوالے بھی کیا اور ان پرائیویٹ ملازمین کا معامعلہ ایک ٹھیکیدار کے حوالے ہے۔
اس حوالے سے راولپنڈی اسلام آباد کے جی ایم گیس سے جب کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بھی فون اٹینڈ نہ کیا ۔ تاہم ماتحت افسران کا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہنا ہے کہ یہ سارا کام ایم ڈی سوئی ناردرن گیس کے احکامات پر کیا جارہا ہے۔ کیپیٹل نیوز پوائنٹ نے ایم ڈی سوئی ناردرن گیس عامر طفیل کا موقف جاننے کے لئے ان کے فون پر ایس ایم ایس بھی بھیجا لیکن انہوں نے فون اٹینڈ نہ کیا.

