اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردرہنے کا امکان ہے جبکہ پنجاب اور خیبرپختونخواکےمیدانی علاقوں میں سموگ جبکہ صبح اوررات کے اوقات میں چند مقامات پر ہلکی سے درمیانی دھند پڑنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح کے اوقات میں چند مقامات پرکہرا پڑنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اورخشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہا تاہم پنجاب اور خیبر پختونخواکے چند میدانی اضلاع میں سموگ/دھند چھائی رہی۔منگل کوریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت سکردو منفی 08، لہہ زیارت، قلات منفی07، کوئٹہ، گلگت منفی 05، چترال، گوپس منفی04، بابوسر، دیرمنفی03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

