راولپنٖڈی(کرائم رپورٹر)ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں میٹنگ، میٹنگ میں ضلع راولپنڈی کے ایس ڈی پی اوزکے ریڈر سٹاف اور ڈی ایف سیز کی شرکت، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں .
کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے لیے تھانہ جات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں، کوائف کرایہ داری کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے،ایس ایس آپریشنزملک طارق محبوب۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز ملک طارق محبوب کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرزمیں میٹنگ کا انعقاد، میٹنگ میں ضلع راولپنڈی کے ایس ڈی پی اوزکے ریڈر سٹاف اور ڈی ایف سیزنے شرکت کی، ایس ایس پی آپریشنز نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، کائیٹ فلائنگ کی روک تھام کے لیے تھانہ جات میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی جائیں،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جائیں .
اشتہاری مجرمان اور انکے سہولت کاروں اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کے خلاف کارروائیوں میں تیزی لائی جائے، کوائف کرایہ داری کے اندراج کو زیرو ٹارلینس پر یقینی بنایا جائے، منشیات کے مقدمات میں بری ہونے والے افراد کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھی جائے، افغان باشندوں اور غیر ملکی مقیم افراد کے خلاف زیادہ سے زیادہ کاروائیاں کی جائیں،ایس ایس آپریشنزملک طارق محبوب کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔

