نورا فتیحی اور اشرف حکیمی کے مبینہ تعلقات کی افواہیں زور پکڑ گئیں، AFCON 2025 میچ کے دوران مداحوں کی توجہ کا مرکز

ممبئی(ویب ڈیسک) نورا فتحی مراکشی کینیڈین رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ ہیں جس کی مقبولیت بالی ووڈ میں آکر مزید بڑھی، نورا فتیحی گزشتہ ہفتے افریقہ کپ آف نیشنز (AFCON 2025) کے کوارٹر فائنل میچ میں دکھائی دیں، افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ نورا فتحی کا مبینہ بوائے فرینڈ مراکشی فٹبالر اشرف حکیمی ہیں ، سوشل میڈیا اور شوبز حلقوں میں گردش کرنے والی خبروں پر یقین کیا جائے تو مراکش کے مشہور فٹبال اسٹار اشرف حکیمی اور اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کے درمیان قربت کی افواہیں زور پکڑ رہی ہیں حال ہی میں نورا فتیحی مراکش گئیں، جہاں انہوں نے اے ایف کون 2025 کا ایک میچ دیکھا، جس میں اشرف حکیمی بھی کھیل رہے تھے۔

اشرف حکیمی، 27 سالہ فٹبالر، پیرس سینٹ جرمن (Paris Saint-Germain) کی ٹیم کے رائٹ بیک کے طور پر کھیلتے ہیں اور مراکشی قومی ٹیم کے کیپٹن بھی ہیں وہ 4 نومبر 1998 کو اسپین کے دارالحکومت میڈرڈ میں پیدا ہوئے اور ریئل میڈرڈ کی یوتھ اکیڈمی سے تربیت حاصل کی۔ ابتدائی طور پر وہ ونگر کے طور پر کھیلتے تھے لیکن بعد میں دفاعی پوزیشن پر منتقل ہو گئے میچ کے دوران نورا فتیحی کی موجودگی نے شائقین اور میڈیا کی توجہ حاصل کی اور سوشل میڈیا پر چہ مگوئیاں تیز ہو گئیں، سوشل میڈیا صارفین کو تجسس اُس وقت مزید بڑھا جب اشرف حکیمی نےنورا کی ایک تصویر کو لائیک کیا۔

اگرچہ اب تک اشرف حکیمی یا نورا فتیحی میں سے کسی نے بھی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی، تاہم مداح اس مبینہ تعلق پر خوب تبصرے کر رہے ہیں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ اشرف حکیمی اور نورا فتیحی دونوں کا تعلق مراکش سے ہے۔ اشرف حکیمی کو دنیا کے بہترین ڈیفینڈرز میں شمار کیا جاتا ہے، جبکہ نورا فتحی موسیقی اور فلم کے ذریعے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنا چکی ہیں اے ایف کون 2025 کے میچ کے دوران نورا فتیحی کی ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، جس میں وہ مراکش کی فتح کے لیے دعا کرتی نظر آئیں، جس نے ان افواہوں کو مزید شہرت دی۔

مداحوں کے درمیان اس خبر نے کافی دلچسپی پیدا کر دی ہے کیونکہ دونوں ہی شخصیت اور پس منظر کے اعتبار سے مراکشی ثقافت سے تعلق رکھتے ہیں.