اسلام آباد (کرائم رپورٹر )آئی جی اسلام آباد کی آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شہریوں کی سہولت کےلئے اٹھائے گئے اقدامات، کمیونٹی پولیسنگ کے انیشییٹوز اور تھانہ جات میں شہریوں کےلئے بہترین سروسز کے حوالے سے مشاورت کی،جبکہ افسران کو سروس ڈیلیوری مزید موثر بنانے کےلئے اقدامات کو تیز کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے آپریشنز اور انوسٹی گیشن کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا، اجلاس میںڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان طارق بٹ نے شرکت کی،اس موقع پر افسران نے آئی جی اسلام آباد کو امن وعامہ کے سلسلہ میں اٹھائے گئے سکیورٹی اقدامات کے بارے میں تفصیلی بریف کیا .
اجلاس میں آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد پولیس کے شہریوں کی سہولت کےلئے کئے گئے اقدامات، کمیونٹی پولیسنگ کے انیشییٹوز اور تھانہ جات میں شہریوں کےلئے بہترین سروسز کے حوالے سے مشاورت کی ،آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کسی بھی عناصر کو شہرکے امن و امان میں خلل ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی اور شہریوں کی جان و مال اور نجی وسرکاری املاک کے تحفظ کے لئے تمام تر ضروری اقدامات بروئے کار لائے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے،جبکہ انہوں نے تمام افسران کو ہدایات جاری کی کہ وہ سروس ڈیلیوری مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات کو تیز کریں.

