فیصل آباد (بیورو رپورٹ) ایف آئی اے فیصل آباد زون نے انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں محمد فیصل اور اشتہاری نعیم فاروق شامل ہیں،ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو میانوالی اور اوکاڑہ سے گرفتار کیا گیا، جو شہریوں کو عمان بھجوانے کے نام پر 11 لاکھ 50 ہزار روپے بٹور کر روپوش ہو گئے تھے،گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مزید کارروائی کے ذریعے دیگر ممکنہ ملوث افراد کی شناخت کی جا رہی ہے۔

