راولپنڈی(کرائم رپورٹر ) سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس کا پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، 10 روز کے دوران شہر بھر سے166 پیشہ وربھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 84مرد،78خواتین اور04خواجہ سرا شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد محمود ہمدانی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 10 روز کے دوران شہر بھر سے 166 پیشہ ور بھکاری گرفتار، زیر حراست افراد میں 84 مرد،78 خواتین اور 04 خواجہ سرا شامل ہیں.
پیشہ ور گداگروں کے خلاف کارروائی کے لئے سپیشل سکواڈ تشکیل دیئے گئے ہیں، مصروف سڑکوں اور شاہراہوں پر گداگری کی روک تھام کے لیے کڑی نگرانی کی جارہی ہے، پیشہ ور گداگر مصروف شاہراہوں پر ٹریفک میں رکاوٹ اور شہریوں کے لئے زحمت کا باعث بنتے ہیں، پیشہ ور گداگروں میں سے بیشتر چوری، منشیات فروشی اور دیگر جرائم میں بھی ملوث ہوتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شہر بھر میں پیشہ ور گداگروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔

