چیئرمین وفاقی پبلک سروس کمیشن (FPSC) کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کا دورہ

اسلام آباد (سٹی رپورٹر )چیئرمین فیڈرل پبلک سروس کمیشن، لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی ہلالِ امتیاز (ملٹری) (ر) نے نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (NUTECH) کا دورہ کیا تاکہ یونیورسٹی کے تعلیمی اور اختراعی نظام کا جائزہ لیا جا سکے۔

دورے کے دوران انہیں نُوٹیک کے منفرد کردار “یونیورسٹی فار انڈسٹری” کے تصور، متنوع تعلیمی پروگرامز، عملی تحقیقاتی اقدامات، صنعت سے منسلک تدریسی ماڈل، بین الاقوامی تعاون اور جاری صنعتی منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں اس امر پر زور دیا گیا کہ یونیورسٹی تعلیم کو قومی صنعتی و تکنیکی ترجیحات سے ہم آہنگ کرتے ہوئے ہنر مند اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ افرادی قوت تیار کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

چیئرمین ایف پی ایس سی نے نُوٹیک کے ترقی پسند وژن اور اعلیٰ تعلیم میں اس کے عملی اور صنعت دوست انداز کو سراہا۔ بعد ازاں انہوں نے جدید ترین لیبارٹریز، نُوٹیک انوویشن سینٹر (NIC) اور نُوٹیک انٹرپرینیورشپ و انکیوبیشن سینٹر (NEIC) کا بھی دورہ کیا۔