ایرانی بحری جہاز ٹرنکومالے بندرگاہ منتقل، خدشہ کہ دوسرا جہاز بھی نشانہ بن سکتا ہے.سری لنکا صدر انورا کمارا ڈسانائیکے

کٹھمنڈو(ویب ڈیسک) سری لنکا کے صدر انورا کمارا ڈسانائیکے نے کہا ہے کہ ایران کے ایک اور بحری جہاز کو حفاظتی تحویل میں ٹرنکومالے بندرگاہ منتقل کیا جا رہا ہے عرب میڈیا کے مطابق کے مطابق سری لنکن صدر انورا کمارا ڈسانائیکے کا کہنا ہے کہ ایرانی بحری جہاز پر 208 افراد سوار ہیں اس سے قبل سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ ایک اور ایرانی جنگی جہاز اسی علاقے میں جا رہا ہے جہاں امریکی آبدوز نے ایرانی جہاز کو نشانہ بنایا تھا، خدشہ ہے کہ دوسرا جہاز بھی اسی طرح نشانہ بن سکتا ہے۔

یاد رہے کہ بدھ کے روز سری لنکا کے ساحل کے قریب امریکی حملے کا نشانہ بن کر ایک ایرانی بحریہ کا جنگی جہاز ڈوب گیا تھا غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی جہاز امریکی فوج کے حملے کا نشانہ بنا جبکہ امریکی حکام کے مطابق ایرانی بحریہ کے جنگی جہاز کو امریکی آبدوز نے نشانہ بنایا۔