نائجیریا کے میدوگوری میں تین مشتبہ خودکش دھماکے، 23 ہلاکتیں اور 108 زخمی

ابوجا(ویب ڈیسک) نائیجیریا میں مشتبہ 3 خودکش بم دھماکوں میں 23 افراد ہلاک اور 108 زخمی ہو گئے پولیس کے مطابق یہ حملے شمال مشرقی صوبے بورنو کے دارالحکومت میدوگوری کے مختلف مقامات پر کیے گئے غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک دھماکا مارکیٹ جبکہ ایک پوسٹ آفس کے قریب ہوا ، دھماکوں میں زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔