اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی سفیر سے انکے دفتر میں ملاقات کی، جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور ایران پر جاری جنگ کے تناظر میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے ایرانی قوم کی استقامت اور شجاعت کو خراج تحسین پیش کیا، جبکہ ایرانی سفیر نے پاکستانی قوم، حکومت اور جماعت اسلامی کے واضح مؤقف پر شکریہ ادا کیا۔
امیر سیاسی پارٹی جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں پوری پاکستانی قوم اپنے ایرانی بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے اور مسلم ممالک کو اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ ایران پر حملے بند کرے اور خطے سے اپنے اڈے ختم کرے، جبکہ فلسطین کی آزادی، خودمختار ریاست کے قیام اور مسجد اقصیٰ کی آزادی تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

