ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کی عالمی سطح پر تعریف .چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی

ساہیوال(بیورو رپورٹ) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ ایران امریکہ جنگ بندی میں پاکستان کی طرح اوآئی سی بھی کردار ادا کرے پنجاب کے علاقے ساہیوال میں جیالوں سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دنیا نے امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا ہے اُنہوں نے کہا کہ پاکستان امن کے لیے اہم کردار ادا کررہا ہے، مسلمانوں کو پہلے سے زیادہ اتحاد کی ضرورت ہے، حکومتی اتحاد کا حصہ ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحانہ اقدامات کے باوجود پاکستان نے تحمل اور بردباری کا مظاہرہ کیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت پر حق دفاع کا استعمال کیا، پاکستان خصوصاً خلیجی ممالک کے لیے اس وقت بڑی آزمائش ہے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان کی کوششوں سے ایران امریکا جنگ بندی ممکن ہوئی، پاکستان کی کوشش ہے کہ ایران اور امریکا جنگ بندی برقرار رہے، او آئی سی بھی اپنا کردار ادا کررہی ہے دوسری جانب قیام امن کے حوالے سے پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کی معترف ہے۔