اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) نے آج ایک اہم اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے نجی شعبے کے معتبر اداروں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (MoUs) پر دستخط کیے یہ تقریب FGEHA کے کمیٹی روم، سیکٹر G-10/4 اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس میں اعلیٰ حکام، معزز مہمانانِ گرامی اور میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر FGEHA اور M/S سعدات انٹرپرائزز، چکری روڈ راولپنڈی جبکہ دوسری جانب M/S تعمیر اسٹیٹ، انگوری روڈ مری کے درمیان ہاؤسنگ سوسائٹیز کی ترقی کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔ یہ منصوبے FGEHA کے جوائنٹ وینچر (JV) اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (PPP) رولز 2025 کے تحت End Product Basis پر مکمل کیے جائیں گے، جو ملک میں رہائشی سہولیات کے فروغ کی جانب ایک نمایاں قدم ہے۔

پہلا منصوبہ مری کے انگوری روڈ پر واقع 196 کنال (جسے بڑھا کر 1,000 کنال تک کیا جا سکتا ہے) اراضی پر مخلوط استعمال مکسڈ یوز Mix Usedاپارٹمنٹس کی تعمیر سے متعلق ہے، جو فسیلیٹیٹر/ریگولیٹر موڈ کے تحت مکمل کیا جائے گا۔ اس انتظام کے تحت FGEHA بطور فسیلیٹیٹر و ریگولیٹر ((facilitator/regulator modeکردار ادا کرے گا۔ جبکہ جوائنٹ وینچر پارٹنر منصوبے کی فنانسنگ، ڈیزائننگ اور تعمیر کا ذمہ دار ہوگا۔دوسرا منصوبہ چکری روڈ، راولپنڈی پر مجوزہ رنگ روڈ کے قریب 1,400 کنال (قابل توسیع) اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کی ترقی سے متعلق ہے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی، کیپٹن (ر) ظفر اقبال نے میڈیا نمائندگان اور دیگر معزز مہمانوں کی شرکت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے JV ٹیم کی بالخصوص ڈائریکٹر JVP، فیض عمر سیال کی کاوشوں اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو قابلِ تحسین قرار دیا۔تقریب کے دوران ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ منصوبے نہ صرف جدید رہائشی سہولیات فراہم کریں گے بلکہ عام شہریوں، بالخصوص سرکاری ملازمین کے لیے معیاری اور قابلِ رسائی رہائش کے مواقع بھی پیدا کریں گے۔
ان منصوبوں کے ذریعے انفراسٹرکچر کی بہتری، روزگار کے مواقع اور معاشی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع ہے ڈائریکٹر جنرل FGEHA نے اس پیش رفت کو ادارے کے وژن کے عین مطابق قرار دیتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ہاؤسنگ سیکٹر میں جدت، شفافیت اور رفتار کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام پاکستان میں ہاؤسنگ کے شعبے میں سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور جدید شہری ترقی کے نئے دروازے کھولے گا۔ یہ معاہدے مستقبل میں جدید، محفوظ اور معیاری رہائشی منصوبوں کی بنیاد فراہم کریں گے اور FGEHA کی جانب سے عوام کو بہتر طرزِ زندگی فراہم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔

