راولپنڈی(سٹی رپورٹر)ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی شہر کی خوبصورتی اور سرسبز ماحول کو برقرار رکھنے کے لیے متحرک ہے۔ اسی سلسلے میں ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا کی خصوصی ہدایت پر چلڈرن پارک کمیٹی چوک کی بیوٹیفکیشن اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں،کمیٹی چوک میں واقع چلڈرن پارک اور گردونواح کی گرین بیلٹس میں سیزنل پھولوں کی شجرکاری، پودوں کی بروقت دیکھ بھال، اور لان کی کٹنگ کا عمل باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس کے علاوہ پارک میں صفائی کے معیار کو بہتر بنانے اور شہریوں کو ایک خوشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔
ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی راولپنڈی احمد حسن رانجھا نے ہدایت کی ہے کہ شہریوں کے لیے تفریحی مقامات کو صاف، خوبصورت اور محفوظ بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر کی خوبصورتی کو برقرار رکھنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے، اور شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ پارکس اور گرین بیلٹس کی حفاظت میں ادارے کا ساتھ دیں ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے مستقبل میں بھی شہر کے دیگر اہم مقامات کی بیوٹیفکیشن کے لیے اسی جذبے کے ساتھ اقدامات جاری رکھے جائیں گے تاکہ راولپنڈی کو ایک سرسبز اور خوبصورت شہر بنایا جا سکے.

