معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

راولپنڈی (کرائم رپورٹر) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ،معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی،مجرم سرفراز کو ایک لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی۔

تفصیلات کے مطابق معمولی تلخ کلامی پر چاقو کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو معزز عدالت نے عمر قید کی سزا سنا دی،مجرم سرفراز کو ایک لاکھ روپے ہرجانے کی بھی سزا سنائی گئی،واقعہ کا مقدمہ جون 2025 تھانہ وارث خان میں درج کیا گیا تھا.

ٹھوس شواہد اور مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزائیں سنائیں، مجرم کو قرار واقعی سزائیں ملنے پر سی پی او سید خالد محمود ہمدانی نے ایس ایس پی انوسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش دی،