ایران معاملہ بغیر جنگ اور میزائل کے کامیابی سے حل کیا، 97 فیصد افزودہ یورینیم نکلوایا.اوباما کا دعویٰ

واشنگٹن (ویب ڈیسک ) امریکہ کے سابق صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ انہوں نے ایران کا معاملہ ایک بھی میزائل فائر کیے بغیر کامیابی سے انجام دے دیا تھا اپنے ایک بیان میں سابق امریکی صدر نے کہا کہ ہم اپنے دور حکومت میں ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینیم نکلوانے میں کامیاب رہے تھے ان کا کہنا تھا کہ نہ ہمیں ایران میں بہت سے لوگوں کو قتل کرنا پڑا اور نہ ہی آبنائے ہرمز بند کرنا پڑی، ایران جنگ کے اہداف ابھی حاصل نہیں ہوئے۔