اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )کفایت شعاری عوام کے لئے وفاقی حکومت نے مالی سال 2026-27 کے لیے وزیراعظم آفس کے اخراجات میں اضا فہ کر دیا ۔ وزیراعظم آفس کے اخراجات کی مد میں 89 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے مختص کر دیے ہیں، بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آفس کے مجموعی اخراجات میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اضافہ کیا گیا ہے۔
دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 کے نظرثانی شدہ تخمینے 83 کروڑ 62 لاکھ 51 ہزار روپے تھے، جو نئے مالی سال میں بڑھا کر 89 کروڑ 54 لاکھ 99 ہزار روپے کر دیے گئے ہیں، ملازمین پر سب سے زیادہ اخراجاتوزیراعظم آفس کے کل بجٹ کا بڑا حصہ 321 ملازمین کی اور 124 افسران کے علاوہ 199 سٹاف افسران کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے مختص کیا گیا ہے۔
58 کروڑ 55 لاکھ 55 ہزار روپےتنخواہیں,19 کروڑ 12 لاکھ 47 ہزار روپےافسران کی تنخواہیں، 4 کروڑ 91 لاکھ 78 ہزار روپےدیگر عملے کی تنخواہیں، 14 کروڑ 20 لاکھ 69 ہزار روپے افسران کےالاؤنسز: 39 کروڑ 43 لاکھ 8 ہزار روپےریگولر الاؤنسز،28 کروڑ 56 لاکھ 57 ہزار روپےدیگر الاؤنسز (سفری الاؤنس کے علاوہ)، 10 کروڑ 86 لاکھ 51 ہزار روپےآپریشنل اخراجات میں اضافہ بجٹ دستاویزات کے مطابق وزیراعظم آفس کے آپریٹنگ اخراجات کے لیے 27 کروڑ 36 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔
ان اخراجات میں دفتری امور، یوٹیلٹی بلز، سرکاری تقریبات، سفری انتظامات، ایندھن اور دیگر انتظامی ضروریات شامل ہیں۔گاڑیوں اور اثاثوں پر اخراجاتفزیکل اثاثوں (گاڑیوں، مشینری، فرنیچر اور آلات) کی خریداری کے لیے 6 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، مرمت و دیکھ بھال کی مد میں 1 کروڑ 85 لاکھ 33 ہزار روپے رکھے گئے ہیں، جس میں سرکاری گاڑیوں، عمارتوں، مشینری اور دیگر اثاثوں کی مرمت شامل ہے۔

