اینڈی برنہم نے برطانوی پارلیمنٹ کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، لیبر پارٹی کی قیادت کے مضبوط امیدوار قرار

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ میں لیبر پارٹی کے رکن اینڈی برنہم نے ہاؤس آف کامنز کی رکنیت کا حلف اٹھا لیا، خبر ایجنسی کے مطابق اینڈی برنہم نے برطانوی بادشاہ چارلس سوم اور ان کے جانشینوں سے وفاداری کا حلف لیا، حلف برداری کی تقریب لندن میں پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوئی، جس کے بعد اینڈی برنہم نے ہاؤس آف کامنز کے اسپیکر لنڈسے ہوئل سے ملاقات کی۔

خبر ایجنسی کے مطابق اینڈی برنہم کو برطانوی سیاست میں ایک اہم اور بااثر سیاست دان کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جبکہ انہیں لیبر پارٹی کی قیادت اور مستقبل میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے ممکنہ مضبوط امیدوار بھی تصور کیا جا رہا ہے، رپورٹ کے مطابق حالیہ انتخابی کامیابی کے بعد سیاسی حلقوں میں اینڈی برنہم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے، جبکہ برطانیہ میں لیبر پارٹی کی قیادت کے حوالے سے اندرونی بحث بھی تیز ہو گئی ہے۔