غزہ (ویب ڈیسک) مقبوضہ مغربی کنارے میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات کے دوران چار فلسطینی شہید جبکہ ایک اسرائیلی ہلاک ہوگیا ، خبر ایجنسی کے مطابق نابلس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد اسرائیلی فوج کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے، اسرائیلی فوج کا دعویٰ ہے کہ ایک فلسطینی نے اسلحہ چھین کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی ہلاک ہوا۔
دوسری جانب فلسطینی حکام کا الزام ہے کہ اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں قصبہ تل میں چار فلسطینی جاں بحق اور چار زخمی ہوگئے ، خبر ایجنسی کے مطابق نابلس اور تل کے اطراف اسرائیلی فوج نے متعدد ناکے قائم کر دیے ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے، سکیورٹی صورتحال کے باعث نابلس اور گرد و نواح میں آمدورفت بھی عارضی طور پر محدود کر دی گئی ہے۔

