ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے، پاکستان کسٹمز سروس کے 64 افسران کے تبادلے

اسلام آباد (احسان بخاری/ سپیشل رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (FBR) کے تحت پاکستان کسٹمز سروس (گریڈ 17 تا 20) کے 64 افسران کے فوری تقرر و تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف ڈائریکٹوریٹس، کلکٹریٹس اور ایف بی آر ہیڈکوارٹرز میں اہم انتظامی تبدیلیاں عمل میں لائی گئی ہیں .

اہم افسران جن کے تبادلے ہوئے:

عرفان جاوید (BS-20)ڈائریکٹر جنرل (OPS)، ڈائریکٹوریٹ جنرل آف ٹرانزٹ ٹریڈ کراچی سے چیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات ، امجد الرحمٰن (BS-20)چیف (F&C)، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے چیف، ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد تعینات ، شفقت علی خان نیازی (BS-20)، چیف ایف بی آر ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے ڈائریکٹر انٹیلی جنس کراچی تعینات ، اظہر حسین مرچنٹ (BS-20) ڈائریکٹر رسک مینجمنٹ یونٹ، کراچی سے کلکٹر کسٹمز اپریزمینٹ (ویسٹ) کراچی تعینات ، بیلم رمضان (BS-20) کلکٹر کسٹمز سمبڑیال، سیالکوٹ ، سید علی عباس گردیزی (BS-20)کلکٹر سمبڑیال.

متین عالم (BS-20) لاہور ، ارباب قیصر حمید (BS-19) کلکٹر (OPS) ہیڈکوارٹرز ایئرپورٹس اسلام آباد ، دیگر اہم تبادلوں میں ، فرید احمد خان سالارزئی ، سید محمود حسن ، احمد عفان ، سید فضل صمد ، ڈاکٹر نعمان خان ، مونا محفوظ ، طاہر عباس ، سلمان افضل ، عطاء اللہ شبیر ، سعد عطا ربانی ، ذاکر محمد ، آصف رحمان ، زہرہ طاہر نقوی ، جہانزیب عباسی ، سید شعیب رضا ، امان اللہ سومرو ، امجد امان ، کلیم اللہ ، عمران افضل ، عدنان رفیق

اس کے علاوہ BS-18 اور BS-17 کے درجنوں ڈپٹی کلکٹرز، ایڈیشنل کلکٹرز، اسسٹنٹ کلکٹرز اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے بھی مختلف شہروں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، گوادر، گڈانی، سیالکوٹ، ملتان، حیدرآباد اور پورٹ محمد بن قاسم میں تبادلے کیے گئے ہیں ، نوٹیفکیشن کے مطابق تمام افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھال کر چارج رپورٹ ایف بی آر ہیڈکوارٹر ارسال کریں۔