کراچی (ویبڈیسک) پاکستان کے سینئر اداکار محمد احمد نے اپنے چہرے پر کروائے جانے والے پروسیجر سے متعلق وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنی شخصیت تبدیل نہیں کر رہے بلکہ خود کا بہتر ورژن دیکھنا چاہتے ہیں۔
کچھ روز قبل محمد احمد کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں چہرے پر ایک پروسیجر کرواتے ہوئے دیکھا گیا۔ ویڈیو سامنے آنے کے بعد ایک صارف نے کمنٹ کرتے ہوئے اداکار سے سوال کیا کہ وہ جیسے ہیں ویسے ہی اچھے لگتے ہیں، پھر اس پروسیجر کی ضرورت کیوں پیش آئی؟
صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے محمد احمد نے کہا کہ وہ فیس لفٹ کے ذریعے خود کو تبدیل نہیں کر رہے بلکہ ایک معمولی طریقہ کار کے ذریعے اپنی بہتر شکل دکھانا چاہتے ہیں ، سینئر اداکار نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد اپنی شناخت یا شخصیت کو بدلنا نہیں بلکہ اپنی ظاہری شکل میں معمولی بہتری لانا ہے۔
محمد احمد نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ کوئی ’بالی ووڈ‘ طرز کی پلاسٹک سرجری نہیں، اس لیے مداح اور صارفین بے فکر رہیں ، اداکار کی وضاحت کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔

