امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی دلچسپ وجہ بتا دی

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے شادی نہ کرنے کی وجہ مداحوں کے سامنے دلچسپ انداز میں بیان کر دی ، بھارتی میڈیا کے مطابق امیشا پٹیل نے حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے مداحوں کے ساتھ سوال و جواب کا سیشن رکھا، جہاں ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ “آپ شادی کب کر رہی ہیں؟”

اس سوال کے جواب میں اداکارہ نے مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا، “کبھی نہیں، میں اکیلے ہی بہت خوش ہوں۔ میرے پاس خاندان اور دوستوں پر مشتمل تقریباً 100 ایسے لوگ ہیں جو مجھ سے محبت کرتے ہیں۔ ، امیشا پٹیل نے مزید کہا کہ “میں کسی ایک شخص کو برداشت نہیں کر سکتی کہ وہ میری زندگی میں آئے اور سب کچھ بدل دے۔”

اداکارہ کے اس بے باک اور مزاحیہ جواب کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب توجہ مل رہی ہے، جبکہ متعدد مداحوں نے ان کے جواب پر دلچسپ تبصرے بھی کیے ہیں۔