پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ، لاہور میں 33 آسامیوں پر تقرریاں ہوں گی

لاہور (بیورو رپورٹ) پنجاب کے تعلیمی بورڈز میں 15 سال بعد بھرتیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے ، تعلیمی بورڈز میں مختلف خالی آسامیوں پر بھرتیوں کا عمل شروع کر دیا گیا، لاہور اور فیصل آباد سمیت تعلیمی بورڈز میں مختلف پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی۔

تعلیمی بورڈز میں کمپیوٹر پروگرامر، اسسٹنٹ، سینئر کمپیوٹر آپریٹر سمیت مختلف آسامیاں شامل ہیں، بورڈز میں ڈپٹی سیکرٹری، اسسٹنٹ سیکرٹری اور اسٹیٹ آفیسر کی آسامیوں پر بھی بھرتیاں ہوں گی ، لاہور میں گریڈ 16 اور 17 کی 33 پوسٹوں پر بھرتیاں کی جائیں گی، بھرتیاں پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کی جائیں گی۔