maryam nawaz shareef capitalnewspoint.com

دہشت گردی کے شکار غازیوں اور شہداء کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے . مریم نواز

لاہور (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردی کا شکار غازیوں اور شہیدوں کے خاندانوں کو کبھی تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ، دہشت گردی کا شکار افراد کی یادگارکے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دہشت گردی میں شہیدہونے یا غازی بننے والے شہریوں،ا فسروں اور سکیورٹی اہلکاروں کو سلام پیش کیا ہے۔

انہوں نے دہشت گردی کا شکار افراد کے اہل خانہ کے حوصلوں کو بھی سلام پیش کیا اور دہشت گردی کے متاثرین کی بحالی کے لئے پرخلوص دعا کی ، وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں کے اہلکار دہشت گردی کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ہیں، پاکستان کے شہری دنیا میں سب سے زیادہ دہشت گردی کا شکار ہوئے ہیں، دہشت گردی سے متاثرہ افراد اور ان کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب، کوئی وطن اور کوئی زبان نہیں ہوتی، ایک ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہوگا جہاں امن، محبت اور رواداری کا راج ہو، نفرت کے بیانیے کو شکست دے کر امن کی شمع کو روشن رکھنا ہوگا۔