اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) اپوزیشن جماعتوں کا اہم مشاورتی اجلاس آج رات کو ہوگا، ذرائع کے مطابق اجلاس مولانا فضل الرحمان کے زیرصدارت ان کی رہائشگاہ پر ہوگا ، اجلاس میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی شریک ہوں گے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں اپوزیشن کی دیگر قیادت بھی شریک ہوگی، مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں کے قائدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے۔

