ایران کا کہنا ہے پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کوششیں کر رہا ہے، دوطرفہ تعلقات پر بات ہوگی

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کے خاتمے کے لیے کوششیں کر رہا ہے، فیلڈ مارشل کے دورے میں دوطرفہ تعلقات اور سکیورٹی امور پر بات ہوگی ، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکا کا اقتصادی دباؤ کسی صورت قبول نہیں کریں گے، امریکا کی اقتصادی پابندیاں غیر قانونی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سلطنت عمان کے وزیر خارجہ سید بدر البوسعیدی کل تہران کا دورہ کریں گے، دورے کا مقصد خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینا ہے، آبنائے ہرمز کے ساحلی ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت آگے بڑھائی جائے گی ، اسماعیل بقائی نے کہا کہ مکہ معاہدے میں شمولیت کی باضابطہ دعوت نہیں ملی، ایران پاکستان تعلقات تاریخ کے بہترین دور سے گزر رہے ہیں۔