قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل اسلام آباد میں ہوگی، ممتاز علماء و دانشور شرکت کریں گے

اسلام آباد (سپیشل رپورٹر) وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام قومی سیرت النبی ﷺ کانفرنس کل 12 ربیع االاوّل کو اسلام آباد میں منعقد ہوگی ، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سیرت النبی ﷺ کانفرنس میں ممتاز علماء، مشائخ، دانشور، محققین اور دیگر شخصیات شرکت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال مقابلہ مقالات سیرت کا موضوع نسل نو کا تحفظ، تعمیر اور کردار سیرت النبی ﷺ کی روشنی میں مقرر تھا، موضوع پر بہترین مقالات سیرت پیش کرنے والوں کو نقد انعامات اور سرٹیفکیٹ دیے جائیں گے ، سردار محمد یوسف نے کہا کہ سیرت النبیؐ کانفرنس میں جید علماء کرام اور سکالرز اپنے خیالات کا اظہار کریں گے، کانفرنس میں نوجوان نسل کو درپیش فکری، اخلاقی اور سماجی چیلنجز کا جائزہ لیا جائے گا۔